by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے ہوگیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے ہوگئی ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 195 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔



PNP

Comments are closed.