by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کر دیا

— فائل فوٹو 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

مقررہ وقت میں دی گئی رعایتوں کو شامل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم مقررہ رفتار سے 4 اوورز جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 اوورز پیچھے رہی۔

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت مقررہ وقت میں اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔

دونوں ٹیمز کے کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، تاہم بھارت نے 3 میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے تیسرے ون ڈے میچ میں ناقابلِ شکست 162 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 352 رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔



PNP

Comments are closed.