by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خطرات کی اطلاعات پر پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

—فائل فوٹو

پنجاب بھر میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 6 تا 15 اکتوبر کیا گیا ہے، عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہ پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس یا اکٹھ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش کی بھی ممانعت ہے، غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کے لیے ترغیب دینے کی بھی ممانعت ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق شادی، نمازِ جنازہ، تدفین، مساجد و دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہو گا، عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت والی تقریبات پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے خطرات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔



PNP

Comments are closed.