by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بحیرہ اسود میں ترک کارگو جہاز پر ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

بحیرہ اسود میں ترک ملکیتی کارگو جہاز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور کم از کم 2 افراد ہلاک جبکہ عملے کے متعدد ارکان زخمی ہوگئے۔

بھارتی سفارت خانے کے مطابق متاثرہ جہاز ایم وی رویاد مامادوف کے عملے میں 3 بھارتی شہری بھی شامل تھے، جن میں سے ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی اور اسے رومانیہ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔

سفارت خانے نے بتایا کہ حملے کے بعد عملے کے زخمی ارکان کو علاج کے لیے رومانیہ منتقل کیا گیا۔ حکام واقعے کی مزید تفصیلات جمع کرنے اور عملے کی صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

بعد ازاں بھارتی سفیر منوج موہاپاترا نے جہاز پر موجود تین بھارتی شہریوں سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت کی تصدیق کی۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بھارتی عملے کی حفاظت سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

PNP

Comments are closed.