by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رجب بٹ کی پہلی فلم ریلیز سے پہلے ہی تنقید کی زد میں، وجہ کیا بنی؟

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے قبل مداحوں سے کی گئی ایک درخواست پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

رجب بٹ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں مداحوں سے کہا کہ وہ ان کی فلم ضرور دیکھیں اور ٹکٹ اور پاپ کارن کیلئے ابھی سے ایک سے دو ہزار روپے بچانا شروع کر دیں۔

Rajab Butt’s Request Regarding His Debut Film Trolled

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ جس طرح مداحوں نے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑے، وہ سینما گھروں میں بھی ایسا ہی ردعمل دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فلم کو مکمل فیملی انٹرٹینر بھی قرار دیا۔

ان کی درخواست پر متعدد صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے اور فلم نہ دیکھنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کی یہ ایکشن کامیڈی فلم کی ہدایتکاری سید فیصل بخاری کر رہے ہیں اور شوٹنگ پنجاب میں جاری ہے۔

Rajab Butt’s Request Regarding His Debut Film Trolled

Rajab Butt’s Request Regarding His Debut Film Trolled

Rajab Butt’s Request Regarding His Debut Film Trolled

PNP

Comments are closed.