’ہمیں سزا دی جا رہی ہے‘، جرمن کوچ کی ورلڈ کپ شیڈولنگ پر فیفا پر سخت تنقید
جرمنی کی فٹبال ٹیم کے کوچ جولیان ناگلزمان نے ورلڈ کپ کے شیڈول پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو فائدہ پہنچنے کے بجائے اُلٹا نقصان ہو رہا ہے۔
نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی کو اپنے اگلے ناک آؤٹ میچ کے حریف کا علم مقابلے سے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہو گا جس سے تیاری کے لیے وقت محدود رہ جاتا ہے۔
جرمنی نے اپنے ابتدائی 2 میچز میں کوراساؤ کو 7-1 سے شکست دی جبکہ آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے گروپ مرحلے سے اگلے مرحلے میں رسائی یقینی بنا لی ہے۔
ناگلزمان کا کہنا ہے کہ 48 ٹیموں پر مشتمل نئے فارمیٹ کی وجہ سے صورتِ حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے تاہم کوچنگ کا عملہ ممکنہ حریفوں کے خلاف پہلے سے تیاری کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایکواڈور کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے جرمنی کے خلاف مثبت نتیجہ درکار ہے۔
ٹیم نے اب تک 1 پوائنٹ حاصل کیا ہےجس میں کوراساؤ کے خلاف بغیر گول کیے برابر میچ اور آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں 1-0 کی شکست شامل ہے۔
ایکواڈور کے کوچ سباستیان بیساسیسے نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اب بھی اگلے مرحلے تک رسائی کا موقع رکھتی ہے۔
PNP
Comments are closed.