by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی

کراچی(پی این پی) کراچی جنوبی کی سیشن عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا اور سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے، شریک ملزم علی خان کو پہلے ناکافی شواہد پر بری کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے۔
 



PNP

Comments are closed.