by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیرِاعظم نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق آج شام اجلاس طلب کر لیا

وزیرِاعظم شہباز شریف نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق آج شام اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ درآمد کی تازہ صورتِ حال اور اعداد و شمار پر وزیرِاعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضوابط میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے ستمبر 2026ء میں 2276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں جبکہ مئی 2026ء میں یہ تعداد صرف 48 تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم احکامات جاری کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر مقامی گاڑی ساز اداروں کو تحفظات ہیں جبکہ درآمد کنندگان کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے گاڑیوں کے شعبے میں مسابقت میں اضافہ ہو گا۔



PNP

Comments are closed.