by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

— فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

کراچی میں دوسرے روز بھی رات گئے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب رہی۔

لائنز ایریا، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور قائد آباد میں کئی گھنٹے بجلی بند رہی۔

رات گئے حب، ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی، نیو کراچی، لیاری، گلشنِ اقبال، ہاکس بے، موسیٰ کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل رات بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی تھی۔



PNP

Comments are closed.