by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی، میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (پی این پی)غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی،

جس میں جسم کے مخصوص حصوں پر پائے جانے والے بعض نشانات کی تفصیلات درج کی گئی ہیں، جبکہ ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے کندھے پر دباؤ اور گھٹنے پر چوٹ کے نشانات پائے گئے۔ طبی معائنے کے دوران جسم سے ڈی این اے سیمپلز بھی لیے گئے ہیں، جنہیں مزید تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہدرہ پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کو ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد مبینہ طور پر مرکزی ملزمان کے قریبی دوست ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کی جانب سے ان افراد سے واقعے اور مرکزی ملزمان سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے موبائل فونز کے ریکارڈ اور مشتبہ افراد کی لوکیشنز کا جائزہ لینے کے بعد ان افراد کو حراست میں لیا۔ تفتیش میں ان کے مبینہ روابط اور واقعے سے متعلق معلومات کی جانچ کی جارہی ہے۔

PNP

Comments are closed.