by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران جنگ بندی کیلئے کچھ بھی دینے کو تیار ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ بندی کے لیے امریکا کو کچھ بھی دینے پر آمادہ ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔

ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اچھا کام کر رہے ہیں اور ممکنہ معاہدے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ان کی ترجیح نہیں، تاہم وٹکوف مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی کے لیے بہت کچھ دینے کو تیار ہے۔

ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹیو وٹکوف کو بہترین مذاکرات کار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ماضی میں غیر معمولی کام انجام دیے ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ ٹرمپ نے ایران کو ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کا خاتمہ بہت جلد ہونا چاہیے۔

امریکی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے پینٹاگون سے ایرانی اہداف پر ممکنہ حملوں کے مختلف منصوبے تیار کرنے کو کہا ہے، جنہیں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل استعمال کیا جا سکتا ہے۔

PNP

Comments are closed.