کراچی(پی این پی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 58 روپے اضافے سے 3لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 59 ڈالر اضافے سے 4184 ڈالر فی اونس ہے۔
PNP
Comments are closed.