کراچی (پی این پی) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے پاکستان میں پہلی بار جدید ترین ’ایڈوانسڈ موبائل گیس لیک ڈیٹیکشن سسٹم‘ متعارف کروا دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس جدید سسٹم کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا، گیس لیکج کی فوری نشاندہی، گیس کے ضیاع میں کمی اور ماحولیاتی پائیداری کو مضبوط بنانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام جدت، آپریشنل کارکردگی اور ای ایس جی معیارات پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
PNP
Comments are closed.