ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی نے دفاعی تعاون کے لیے عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ پاکستان نے 2 ستمبر کو مدینہ منورہ پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے عوام کے دفاع کے حق کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کمیٹی کا دفاعی تعاون کے لیے عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شرکت کی۔
سجاد حیدر خان نے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ ہرحال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔
PNP
Comments are closed.