پہلا ٹی20، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ اوپنر لاہیرو اُدارا نے 91 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کمنڈو مینڈس 23 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ اسکورر رہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عمران نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تجربہ کار نسیم شاہ نے 3 وکٹیں لیں۔ رضا اللّٰہ، شاداب خان اور صائم ایوب نے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے رضا اللّٰہ اور محمد عمران اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم کپتان صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، خواجہ نافع، شاداب خان، محمد عمران، رضا اللہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم کپتان کوشل مینڈس، لاہیرو اُدارا، کامل مشارا، کمنڈو مینڈس، سہان اراچچیگے، داسن شناکا، دنتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنکا، دشمانتھا چمیرا، ایشان ملنگا اور نوان تھشارا پر مشتمل ہے۔
PNP
Comments are closed.