by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مارچ کے شرکا چارسدہ پہنچ گئے، صوابی میں حتمی پلان کا اعلان ہوگا، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا چھٹا روز، لانگ مارچ کے شرکاء پشاور سے چارسدہ پہنچ گئے۔

راستے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوابی پہنچ کر حتمی پلان کا اعلان ہوگا جو مخالفین کی نیندیں اڑا دے گا۔ 

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ شرکاء نے پشاور میں پڑاؤ کیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ شیڈول میں تبدیلی مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے ہوئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب سے اسد قیصر سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ آپ لانگ مارچ کے حوالے سے تھوڑا سلو ہوجائیں۔



PNP

Comments are closed.