کراچی(پی این پی)کراچی میں مختلف حادثات کے دوران 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ,مختلف مقامات سے 2 لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڑی پور میں ٹرک کی ٹکر سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت انور کے نام سے ہوئی، ٹرک ڈرائیور کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔
کورنگی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی، کھارادار میں لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت گل حسن کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو کے مطابق لفٹ حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردی گئی،بابا موڑ پر فائرنگ سے بائیک سوار نوید نامی شخص زخمی ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سرکاری عمارت کی دیوار گرنے سے2 بچوں سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے، دیوار گرنے سے زخمی بچہ دوران علاج دم توڑ گیا، پانی کے باعث سرکاری عمارت کی دیوار بوسیدہ ہوگئی تھی۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ بوسیدہ دیوار باہر کی جانب گری جس کی زد میں لوگ آگئے، سرجانی مزار کے احاطے سے کئی روز پرانی لاش برآمد کی گئی،لاش کی شناخت سرتاج احمد صدیقی کے نام سے ہوئی،لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی۔
ریسکیو کےمطابق حب ندی میں ایک شخص ڈوب گیا، لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی،لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔
PNP
Comments are closed.