by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری

مظفرآباد(پی این پی) آزاد کشمیر بھر کے ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے سب آفس کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں، جبکہ میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے نیو کیمپس امبور میں پی ایم ڈی سی سب آفس کا جلد باقاعدہ افتتاح متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج کی خصوصی کاوشوں اور تحریک پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے سب آفس کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی سب آفس کے قیام کے لیے سیکرٹری صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے باقاعدہ جگہ مختص کرنے کی درخواست کی گئی، جس پر پیش رفت کرتے ہوئے نیو کیمپس میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج امبور مظفرآباد میں پی ایم ڈی سی سب آفس کے لیے باقاعدہ طور پر جگہ مختص کر دی گئی ہے۔دوسری جانب سیکرٹری صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر برگیڈیئر تاشفین نے پی ایم ڈی سی کے متعلقہ ذمہ داران سے رابطے اور اہم ملاقاتیں کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں پی ایم ڈی سی کے سب آفس کے قیام کے معاملے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا، جس کے نتیجے میں اس اہم سہولت کے قیام کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔

میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد میں پی ایم ڈی سی سب آفس کا قیام ادارے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے نہ صرف میڈیکل کالج کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ آزاد کشمیر کے طبی شعبے سے وابستہ افراد کو بھی اہم سہولت میسر آئے گی۔پی ایم ڈی سی سب آفس کے قیام سے آزاد کشمیر بھر کے ڈاکٹرز، میڈیکل طلبہ اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کو رجسٹریشن، لائسنسنگ، تصدیق اور دیگر متعلقہ امور کے لیے اسلام آباد یا دیگر شہروں کا سفر کرنے کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور انہیں یہ سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔ذرائع کے مطابق نیو کیمپس میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج امبور مظفرآباد میں پی ایم ڈی سی سب آفس کا بہت جلد باقاعدہ افتتاح متوقع ہے، جس کے بعد آزاد کشمیر بھر کے ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کو ایک اہم اور دیرینہ سہولت میسر آ جائے گی۔یہ پیش رفت آزاد کشمیر میں طبی تعلیم، ڈاکٹرز کی سہولت اور صحت کے شعبے سے متعلق انتظامی امور کو مزید مؤثر اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

PNP

Comments are closed.