by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نیتن یاہو کے شہر کے دورے دوران دھماکا ، 3 کارکن شدید زخمی

تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی شہر کریات گت میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل کی فیکٹری میں دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں 3 کارکن شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل اور دیگر مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا بدھ 14 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے دوران پیش آیا۔

واقعے کے وقت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بھی شہر کے دورے پر تھے دھماکے کے بعد خطرناک کیمیائی مادے کے اخراج کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تینوں زخمی ملازمین کے جسم پر جھلسنے کے شدید زخم آئے۔ دو دھماکے کے بعد بے ہوش ہوگئے تھے اور ان کی نبض بند ہو گئی تھی۔

طبی عملے نے فوری طور پر سی پی آر اور برقی جھٹکوں کے ذریعے ان کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال کی۔ دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

پولیس اور امدادی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں گیس سلنڈر پھٹنے کو ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔ کسی حملے کے شواہد نہیں ملے۔

اسرائیلی فائر اینڈ ریسکیو سروس نے بتایا کہ واقعے میں نائٹروجن ٹرائی فلورائیڈ گیس کے ممکنہ اخراج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ ایک بے رنگ گیس ہے جو سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے پر نقصان دہ ہوسکتی ہے اور اس میں آکسیڈائزنگ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

حکام نے خطرناک مادوں سے نمٹنے میں تربیت یافتہ خصوصی ٹیمیں تعینات کیں، جبکہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

شہری انتظامیہ نے مقامی رہائشیوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا یا کسی تکنیکی خرابی کے باعث خطرناک مادہ خارج ہوا۔

PNP

Comments are closed.