گنگا میں کشتی الٹنے سے 13بچے ہلاک،7افراد کو بچالیا گیا
بہار: ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں دریائے گنگا میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 13 بچے ہلاک ہوگئےجبکہ 7 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تقریباً 20 افراد کو لے جانے والی کشتی قریبی گاؤں میں منعقدہ ایک دعوت میں شرکت کے لیے جا رہی تھی۔
دورانِ سفر کشتی اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد پانی میں ڈوب گئے۔ کشتی میں سوار بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم تھیں۔
ضلع مجسٹریٹ ورشا سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں بچائے جانے والے افراد کو طبی امداد کے لیے نالندہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کشتی الٹنے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔
PNP
Comments are closed.