by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی

—فائل فوٹو

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 سرمایہ کار آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں سے تیل کی رسد کو لاحق خطرات اور امریکا کی جانب سے تیل کی ترسیل کے اخراجات کم کرنے کے لیے جہازوں پر پابندیوں میں نرمی کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت ایک ڈالر 39 سینٹ، یعنی ایک اعشاریہ 31 فیصد کمی کے بعد 104 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت ایک ڈالر 2 سینٹ، یعنی ایک اعشاریہ 7 فیصد کمی کے بعد 94 ڈالرز 7 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔

گزشتہ کاروباری سیشن میں حوثیوں کی جانب سے سعودی آرامکو کے ہیڈکوارٹرز پر حملے اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اپنانے کے اعلان کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

بدھ کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز کے قریب الگ الگ واقعات میں میزائلوں یا دیگر ہتھیاروں کی زد میں آنے کے بعد ایک کنٹینر بردار جہاز اور ایک خشک مال بردار جہاز ڈوب گئے۔

گزشتہ 10 روز کے دوران آبنائے ہرمز کے اطراف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی اور گزشتہ ماہ عائد کی گئی سخت پابندیوں کے جواب میں حملوں میں شدت لا رہا ہے۔



PNP

Comments are closed.