ابوظہبی(نیوزڈیسک) 26 فروری سے 2 مارچ تک 13 ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوئی۔ مشاورت کے بعد کانفرنس “1+10” عملی نتیجے پر پہنچی۔ کانفرنس میں ابوظہبی وزارتی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ارکان نے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے اور ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔ کانفرنس میں متعدد نتائج حاصل ہوئے۔ ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی سہولت سے متعلق معاہدہ طے کیا گیا، تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار میں اصلاحات سے متعلق وزارتی فیصلے اور الیکٹرانک کامرس پر ورک پلان کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں نگرانی کےتعاون اور چھوٹی معیشتوں سمیت موضوعات پر بھی پیش رفت ہوئی۔
چینی وفد نے کانفرنس کی کامیابی کے لئے جو اہم خدمات سرانجام دی ہیں، ان کو کانفرنس کے شرکاء، میزبان ملک اورڈابلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل نے بے حد سراہا۔ چین کانفرنس کے نتائج پر فعال طور پر عمل درآمد کرے گا، ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات میں مکمل اور گہرائی سے حصہ لے گا، ترقی پذیر ارکان کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا، اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کو بہتر بنانے اور عالمی اقتصادی حکمرانی میں حصہ لینے کے لئے چینی دانش سے حل اور فارمولہ فراہم کرےگا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔