by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امید ہے کہ حکومت کو پیٹرول کے پہلے اور دوسرے کوٹے میں کمی کی ضرورت نہیں پڑے گی:فاطمہ مہاجرانی

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ حکومت کو امید ہے کہ پیٹرول کے پہلے اور دوسرے کوٹے میں کمی کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ گزشتہ سال سردیوں میں کیا جانا تھا، تاہم جنگی صورتحال کے باعث اس معاملے کو مؤخر کردیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی قرارداد کے تحت پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اصلاحات ہر موسم میں کی جانی تھیں۔ حالیہ قیمتوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی آمدنی مکمل طور پر عوام کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

ایرانی حکومت کے مطابق اس وقت پہلے کوٹے کے تحت 60 لیٹر پیٹرول 1500 تومان فی لیٹر جبکہ دوسرے کوٹے کے تحت 50 لیٹر پیٹرول 3000 تومان فی لیٹر کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔

فاطمہ مہاجرانی نے واضح کیا کہ اگر حکومت کو مستقبل میں کوئی سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت پڑی تو عوام کو اس فیصلے سے پہلے اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسی بھی اہم فیصلے کے حوالے سے حکومت سب سے پہلے عوام سے بات کرے گی۔

PNP

Comments are closed.