by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف اٹھا لیا

جسٹس حسن اظہر رضوی—فائل فوٹو 

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب وفاقی آئینی عدالت میں منعقد ہوئی۔

جسٹس عامر فاروق نے جسٹس حسن اظہر رضوی سے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں ججز، عدالتی افسران، اسٹاف اور لاء افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی غیر موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔



PNP

Comments are closed.