by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اقرار الحسن عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی (پی این پی) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ گلریز میمن کی عدالت میں سائبر کرائم حکام نے ملزم اقرار الحسن کو پیش کیا۔ عدالت نے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے قومی سائبر جرائم تحقیقاتی ادارے (این سی سی آئی اے) سے 14 روز میں مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔دورانِ سماعت وکیل صفائی نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت بھی دائر کردی۔

PNP

Comments are closed.