by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کیخلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں: برینڈن میک کولم

پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، برینڈن میک کولم – فوٹو: اسکرین گریب

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی۔ گزشتہ چند برسوں میں متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں۔

برینڈن میک کولم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں، یہاں کا ماحول بھی شاندار ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

انہوں نے سہ فریقی سیریز میں شامل پاکستان اور سری لنکا کو مضبوط حریف قرار دیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہے۔

برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز میں حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف بھی اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔ پروفیشنل کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ ہر صورتحال میں جیتنے کی کوشش کریں۔



PNP

Comments are closed.