خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گلستان جوہر سے گرفتار، این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا تصاویر و ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی زون نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے، ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ملینیم مال، گلستان جوہر کے قریب سے گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے این سی سی آئی اے کراچی میں شکایت درج کروائی کہ اس نے ملزم شعیب نواز آفریدی سے ایک گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی۔
اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو اپنے اعتماد میں لے کر اس سے دوستی قائم کی اور بعدازاں شادی کا جھانسہ دے کر اس کی نجی و نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔
شکایت کے مطابق ملزم بعدازاں انہی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو مسلسل ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کے مبینہ طریقہ واردات سے متعلق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین کو کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے کی آڑ میں ان سے روابط قائم کرتا اور انہیں اعتماد میں لیتا اور بعدازاں ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
متاثرہ خاتون کی شکایت پر این سی سی آئی اے کراچی زون نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 111/2026، زیر دفعات 20، 21 اور 24 پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA)، بمعہ دفعہ 109 تعزیرات پاکستان (PPC)، تھانہ این سی سی آئی اے کراچی میں درج کر لیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.