بیجنگ:ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) نے سنگاپور آئی پی ویک 2024 میں گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ 2024 کی پہلی رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق چین مسلسل دوسرے سال دنیا کے ٹاپ 100 سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن کلسٹرز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے 100 بہترین سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن کلسٹرز میں سے26 چین کے پاس ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 24 تھی۔ اس کے بعد امریکہ 20، جرمنی 8 اور بھارت اور کوریا 4،4 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
درجہ بندی دو اشاریوں پر مبنی ہے جس میں پیٹنٹ تعاون معاہدے کے تحت شائع شدہ پیٹنٹ درخواست میں موجد کا مقام اور شائع شدہ سائنسی اور تکنیکی مقالوں کے مصنف کا مقام ، شامل ہیں. ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) ان اشاریوں پر اعداد و شمار اور درجہ بندی جاری کرتی ہے تاکہ دنیا میں سائنسی اور تکنیکی سرگرمی کے انتہائی فعال ارتکاز والے علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔