
پاکستان میں کھیلی جا رہی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے دوران انگلینڈ کی مسلسل ناکامی کے بعد سابق پاکستانی اوپنر احمد شہزاد اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔
احمد شہزاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیون پیٹرسن کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ وقت گزاریں، کیونکہ پاکستان میں ان کی خوب پٹائی ہو رہی ہے۔
کیون پیٹرسن نے بھی احمد شہزاد کو جواب دینے میں دیر نہیں کی اور لکھا کہ میں پاکستان آنے والا تھا، لیکن جب سنا کہ آپ وہاں موجود ہیں تو ارادہ بدل دیا کیونکہ میں وہاں آپ کے ڈراموں سے نمٹنا نہیں چاہتا تھا۔
دونوں سابق کرکٹرز کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی یہ گفتگو صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہیں۔
انگلینڈ کو پہلے پاکستان نے راولپنڈی میں 87 رنز سے شکست دی، اس کے بعد سری لنکا نے اسی میدان پر ایک سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔
انگلینڈ کو تیسری شکست لاہور میں پاکستان کے خلاف ہوئی، جہاں میزبان ٹیم نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی سنچری کی بدولت 241 رنز بنائے، جبکہ پاکستان نے شاداب خان کی ناقابلِ شکست 113 رنز کی اننگز کی مدد سے ہدف حاصل کر لیا۔
PNP
Comments are closed.