by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تین بار ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج یادیو کی گھر سے لاش برآمد

بھارتی ایتھلیٹ نیرج یادیو—فائل فوٹو 

بھارت کے 42 سالہ پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو منگل کے روز نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر نیرج یادیو کی موت کو خودکشی کا واقعہ قرار دیا گیا ہے تاہم موت کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

بھارتی پیرا ایتھلیٹکس کے کوچ ایس ستیہ نارائن نے نیرج یادیو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس خبر پر صدمے کا شکار ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نیرج یادیو 7 سال کی عمر میں پولیو کے باعث جسمانی معذوری کا شکار ہوئے تھے، وہ پیرا ایتھلیٹکس کے ایف 55 کیٹیگری میں نیزہ پھینکنے اور ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے۔

نیرج یادیو نے 2018ء میں جکارتہ اور 2022ء میں ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کے تمغے جیتے جبکہ ہانگژو میں ڈسکس تھرو میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا،  2005ء سے 2012ء تک وہیل چیئر ٹینس بھی کھیلتے رہے جس کے بعد پیرا ایتھلیٹکس سے وابستہ ہو گئے۔



PNP

Comments are closed.