عامر لیاقت نازیبا ویڈیو؛ ملزمہ دانیہ شاہ حاملہ ہے، وکیل کی درخواست پر گرفتاری کا حکم واپس
کراچی(پی این پی)مرحوم اینکر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزمہ دانیہ بی بی کی گرفتاری کا حکم واپس لے لیا۔
ملزمہ کے وکلا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ دانیہ شاہ حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔سماعت کے دوران مقدمے کی مدعیہ بشریٰ اقبال کے وکیل نے ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرانے کی استدعا کی۔بشریٰ اقبال کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہی ہیں اور گھوم پھر رہی ہیں، تاہم عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مقدمے میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے ملزمہ کی گرفتاری کا حکم واپس لیتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔
PNP
Comments are closed.