یوکرین جنگ کی مخالفت کا الزام،روس میں 100 افراد گرفتار
روس کے لینن گراڈ ریجن میں ویبورگ کے قریب جنگلاتی علاقے میں منعقد ہونے والے ایک غیر رسمی پنک میوزک فیسٹیول پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 100 افراد کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’ڈے ایکس نائٹ‘‘ نامی میوزک فیسٹیول میں بڑی تعداد میں افراد شریک تھے۔ روسی حکام نے الزام عائد کیا کہ تقریب کے دوران یوکرین کی حمایت میں نعرے لگائے گئے اور روسی حکومت کی تبدیلی کے مطالبات بھی کیے گئے۔
حکام کی جانب سے فیسٹیول میں منشیات کے مبینہ استعمال کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے شرکا کے خیموں کی تلاشی لی، جبکہ موقع سے بعض ڈرونز بھی قبضے میں لیے گئے۔
روسی حکام کے مطابق فیسٹیول کا مقام فن لینڈ کی سرحد کے قریب واقع تھا، جہاں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد ہے۔
Russia: 100 people detained at punk festival for “singing songs supporting Ukraine”
Police raided a festival in the Vyborg district of the Leningrad Oblast. The concert was held unofficially and deep in the forest. Law enforcement officials informed the state news agency RIA… pic.twitter.com/OiavZDKLdS
— Belsat in English (@Belsat_Eng) August 23, 2026
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر یوکرین سے متعلق علامتوں والے پوسٹرز بھی موجود تھے۔ روسی سکیورٹی اداروں نے اس اجتماع کو بائیں بازو کے نظریات رکھنے والے افراد کی تقریب قرار دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیسٹیول کے منتظمین اور زیرِ حراست افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس میں یوکرین جنگ کی مخالفت یا حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے حلقوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.