سمندر سے واپسی کے بعد ایک ہفتے میں چار ماہی گیروں کی پْراسرار اموات، وجہ سامنے نہ آسکی
کراچی(پی این پی)شہر میں سمندر سے واپسی کے بعد ایک ہفتے کے دوران چار ماہی گیروں کی پْراسرار اموات کا معاملہ سامنے آیا ہے،
تاہم تاحال ان کی موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔سکھن پولیس کے مطابق چاروں ماہی گیر تقریباً ایک ماہ سمندر میں گزارنے کے بعد ایک ہفتہ قبل واپس آئے تھے۔ دو ماہی گیروں کا انتقال پانچ روز قبل ہوا، جبکہ تیسرا گزشتہ روز اور چوتھا ہفتہ کوانتقال کرگیا۔پولیس حکام نے کہا کہ چاروں ماہی گیر مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج رہے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی اموات کو طبی قرار دیا۔ تاہم دورانِ علاج چاروں افراد کو اسٹول اور یورین آنا بند ہوگیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق سمندر سے واپسی کے بعد چاروں ماہی گیروں نے گردوں میں درد کی شکایت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد نے ابتدا میں اپنی کیفیت کو روحانی بیماری بھی قرار دیا تھا۔سکھن پولیس کے مطابق جاں بحق ماہی گیروں کے اہلخانہ اس معاملے میں کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔ چاروں اموات کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔
PNP
Comments are closed.