by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راولپنڈی،گھر سے 37 لاکھ مالیت کے زیورات چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار

راولپنڈی(پی این پی)تھانہ سول لائنز پولیس نے گھر سے 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں ملازمہ کو گرفتار کرکے مسروقہ زیورات برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق گھر میں ملازمت کے لیے آنے والی خاتون چوری کی واردات میں ملوث نکلی، ملزمہ چند روز قبل ہی ملازمت حاصل کرنے گھر آئی تھی۔سول لائنز پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے برآمد ہونے والے طلائی زیورات مدعی مقدمہ کے حوالے کردیے جس پر شہری نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

PNP

Comments are closed.