by Rao Imran Suleman
Rao Nama

این سی سی آئی اے کی کارروائی، جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی کی بھرتی کے دوران امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق این سی سی آئی اے کی جاری بھرتی کے عمل کے دوران رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں این سی سی آئی اے کراچی نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر بھرتی کے لیے آنے والے امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومت سندھ کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکریٹری ہے اور عبداللہ گوٹھ کراچی میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان بھی چلاتا ہے۔

گرفتار ملزم کو برآمد شدہ جعلی سرٹیفکیٹس سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔



PNP

Comments are closed.