حکومتی دعوے اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے، ملک بھر میں ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری قیمت اور مارکیٹ ریٹ میں بڑے فرق کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔
کراچی میں ایل پی جی 520 روپے سے 550 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ لاہور میں اس کی قیمت 520 روپے سے 600 روپے تک پہنچ گئی۔
پشاور میں ایل پی جی فی کلو 550 روپے میں مل رہی ہے جبکہ کوئٹہ میں اس کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں اس کی قیمت 550 روپے سے بڑھ کر 570 روپے ہو گئی۔
گوجرانوالہ میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی جبکہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 294 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.