بیجنگ:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 22 سے 24 اکتوبر تک روس کے شہر کازان میں برکس ممالک کے سولہویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اٹھارہ اکتوبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سال “بڑے برکس تعاون” کا پہلا سال ہے، اور یہ اجلاس برکس کی توسیع کے بعد پہلی بار منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس کے دوران صدر شی جن پھنگ چھوٹے اور بڑے پیمانے کے رہنما اجلاسوں، برکس + رہنماؤں کے ڈائیلاگ اور دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے ، اہم تقاریر کریں گے اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال، برکس تعاون، برکس میکانزم کی ترقی اور مشترکہ تشویش کے اہم امور پر مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین وسیع تر برکس تعاون کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے ، گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور خود انحصاری کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔