بیجنگ(نیوزڈیسک)2024 کے نئے سال کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تہنیتی پیغام کو پرجوش ردعمل ملا ہے۔
شہر ہانگ چو کی ایک شہری وانگ ین فانگ نے کہا کہ اس سال مجھے اپنے ملک کی ترقی پر فخر ہے۔ مجھے توانائی اور جوش سے بھر پور چین کا احساس ہوا ہے۔ خاص طور پر مجھے ہانگ چو میں ایشین گیمز کے کامیاب انعقاد پر فخر ہے اور 2024 میں ہم اپنے ملک کی مزید ترقی و خوشحالی کے لئے دعاگو ہیں۔
سی 919 ایئر کرافٹ بیسک ماڈل کے چیف ڈیزائنر ما شیان چاؤ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے نئے سال کے پیغام میں سی 919 کے بڑے طیارے کی کمرشل پرواز کا ذکر کیا۔ ہمیں بڑے ہوائی جہاز کی صنعت کے کلسٹرز کو فروغ دینے میں اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا تاکہ چینی طرز کی جدیدکاری کی تعمیر میں زیادہ خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
زمین سے تقریبا 400 کلومیٹر دور چین کے خلائی اسٹیشن پر تعینات شینژو 17 خلاباز تھانگ ہونگ پو ، تھانگ شینگ جے اور جیانگ شین لین نے صدر شی جن پھنگ کا نئے سال کا پیغام دیکھا۔ خلا باز تھانگ ہونگ پو نے کہا کہ ہمیں چینیوں کے خلائی اسٹیشن کو اچھی طرح سے تعمیر کرنا ہوگا اور انسانی خلائی تحقیق کے عظیم نصب العین میں زیادہ سے زیادہ اور بہتر چینی تجربے فراہم کرنا ہوں گے۔
ہانگ کانگ اور مکاؤ کے لوگوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا نئے سال کا پیغام متاثر کن ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک کی حمایت سے ہانگ کانگ اور مکاؤ کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔