خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں6 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں پولیس کے مطابق تشدد اورفائرنگ کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
وزیرستان پولیس نے لاشوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاشیں تحصیل میرعلی کے گاؤں موسکی سے ملی ہیں، جہاں اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کر دیا گیا۔
مقتولین حجام تھے، تعلق پنجاب سے تھا۔
شمالی وزیرستان کی پولیس کے مطابق تمام لاشیں دورافتادہ گاؤں میں کھیتوں سے ملی ہیں جس کی بابت مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حجاموں کو کہیں اور قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین پیشے کےلحاظ سے حجام تھے اور میرعلی بازارمیں ان کی دکان تھیں۔ ایک مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے، مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔