کراچی(پی این پی)میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز 5 گھنٹے تک جاری رہا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اجلاس میں مختلف اداروں کے افسران اور میر رضا کے اہلخانہ شریک ہوئے۔میر رضا کے اہل خانہ اور وکیل جبران ناصر نے کہا کہ ہفتے کو صرف میر رضا کے والد کا بیان قلمبند کیا گیا۔
وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے خدشات جے آئی ٹی کے سامنے رکھ دیے ہیں، ایس ایچ او فیروز آباد کے کردار کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے، جبکہ احمد اور عبداللّٰہ بہاردے کے کردار پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا کہ کیس کی تفصیلی تحقیقات ہوں گی، ازسرنو جانچ کے لیے پولیس اور دیگر ادارے کام کریں گے جبکہ اگلے اجلاس میں متعلقہ پولیس افسران کو بھی طلب کیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.