سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا شخص گرفتار
سانگلہ ہل( پی این پی)سانگلہ ہل میں انسانیت سوز واقعہ، سوتیلا باپ مبینہ طور پر اپنی 23سالہ سوتیلی بیٹی کو عرصہ دراز سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،
خاتون کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق محلہ احمد آباد، سانگلہ ہل کی رہائشی سعدیہ بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی دوسری شادی ملزم محمد سیف رسول حیدر سے ہوئی ہے، جبکہ پہلے شوہر سے اس کی 23سالہ بیٹی رانیہ بھی اس کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس کا موجودہ شوہر، جو متاثرہ لڑکی کا سوتیلا باپ ہے، مبینہ طور پر عرصہ دراز سے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا آ رہا ہے ۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم کی مبینہ زیادتی کے نتیجے میں اس کی بیٹی تین مرتبہ حاملہ ہوئی اور ملزم مبینہ طور پر رکھو نامی دائی کے ذریعے حمل ضائع کرواتا آرہاہے ۔
درخواست گزار کے مطابق ملزم نے اپنا یہ گھنائونا عمل جاری رکھا ہوا تھا،واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے سعدیہ بی بی کی درخواست پر ملزم محمد سیف رسول حیدر کے خلاف دفعہ 376سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب اہلِ محلہ نے واقعے پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او ننکانہ صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور میرٹ پر تفتیش مکمل کرکے ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
PNP
Comments are closed.