by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کی فی تولہ قیمت میں 10900روپے کمی

اسلام آباد(پی این پی)امریکہ میں شرح سود بڑھنے کی اطلاعات پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 10900 روپے گرکر 416536 روپے پرآگئی،دس گرام سونےکی قیمت 9345 روپےگرکر 357112 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 190 روپے گر کر 5578 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونےکی 4 ہزارڈالرکی اہم حد ٹوٹ گئی،جس کے بعد فی اونس سونا 109 ڈالر سستا ہوکر 3940 ڈالر پرآگیا۔



PNP

Comments are closed.