by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پنجاب میں این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور (پی این پی)پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران اسموگ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں کے لیے الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،قصور،گوجرانوالہ،حافظ آباد،ننکانہ صاحب،سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور فیصل آبادمیں اسموگ کی شدت بڑھ سکتی ہے۔جھنگ،خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی اسموگ اور دھند متوقع ہے،

اسموگ کے باعث حدِنگاہ متاثر ہونے اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن اور سانس کی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق شہری دوران سفراحتیاط کریں،ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور اسموگ ودھند کیدوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

PNP

Comments are closed.