by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور: آن لائن مہنگے ریلوے ٹکٹ فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو

لاہور سے آن لائن مہنگے ریلوے ٹکٹ فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملزم اویس کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ملزم خود کو ریلوے بکنگ ایجنٹ ظاہر کر کے شہریوں سے آن لائن رقم وصول کرتا تھا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے انٹرنیٹ پر ’پاکستان ریلوے بکنگ سروس‘ کے نام سے ایک پیج بنا رکھا تھا۔



PNP

Comments are closed.