ممبئی:مشہور تامل فلم اسٹار اللو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کی یہ گرفتاری حیدرآباد میں فلم ”پشپا2“ کے پریمیئر کے موقع پر مچ جانے والی بھگدڑ کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت کے سلسلے میں عمل میں آئی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق ہلاکت کا یہ افسوسناک واقعہ 4 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں 39 سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی جب کہ اس کے بیٹے سمیت کچھ دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کےپریمیئر میں اداکار اور ان کی ٹیم کی آمد کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر پولیس، سینٹرل زون، حیدر آباد پولیس، اکشنش یادو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاندان کی شکایت پر بی این ایس سیکشن 105 اور 118 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گرفتاری کے بعد الوارجن کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
بھارت میں پشپا 2 کی ’کلر نمائش‘ جاری، الوارجن کا ایک اور مداح چل بسا
بھارت میں ان دونوں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار الوارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ کی نمائش کامیابی سے جاری ہے، ایک جانب یہ فلم کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے تو دوسری طرف اس کی نمائش کے دوران افسوسناک واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پشپا 2 کی نمائش کے دوران ایک ایسا ہی واقعہ رایادرگام میں پیش آیا ہے جہاں شو کے دوران الو ارجن کے ایک اور مداح کی موت واقع ہوگئی ہے۔
35 سالہ ہریجن مدھناپ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب رایادرگام میں فلم کا میٹنی شو دیکھ رہا تھا، تاہم وہ شام 6 بجے کے قریب تھیٹر کے عملے کو مردہ حالت میں ملا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مرنے والا شخص نشے کی حالت میں تھا، وہ 4 بچوں کا باپ تھا اور شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا۔ اس معاملے میں بھارتی ایکٹ کی دفعہ 194 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حیدرآباد کے ایک تھیٹر میں پشپا 2 کی نمائش کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ الو ارجن، میوزک ڈائریکٹر دیوی سری پرساد کے ساتھ فلم کے پریمیئر کی شریک تھے، جنہیں دیکھنے کےلیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے۔
اس دوران تھیٹر کے مرکزی دروازہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون ہلاک اور اس کا 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔
Trending
- یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
- پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- اوکاڑہ: 3 ملزمان کی لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر نازیبا حرکات، اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا
- پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں 1000 میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور
- امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار
- سر پال میک کارٹنی نے آخر کار اپنے پسندیدہ دی بیٹلس ممبر کا نام لیا۔
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
- سابق ملکہ حسن اور ماڈل اداکارہ کی پُراسرار موت؛ جج ساس گرفتار
- اسٹیو، ایملی گٹنبرگ نے طلاق کی شرائط کو حتمی شکل دی۔
- صدر ٹرمپ کی عمان کو دھمکی سے خود امریکی بھی حیران ہیں، سی این این
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔