دبئی (نیوزڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 7 ویں میچ میں شاہین آفریدی کی 22 رنز کے عوض 3 وکٹوں اور اعظم خان کی شاندار اننگز کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا پہلے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچنے والی جائنٹس کو شاہین آفریدی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز تک محدود کر دیا۔وائپرز کی جانب سے ہسارنگا نے 19 گیندوں پر 42 رنز بنائے انہوں نے ایڈم ہوز کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 33 گیندوں پر 57 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔اس کے بعد اعظم خان نے 14 گیندوں پر 3 چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناقابل شکست 26 رنز بنائے۔ انہوں نے بھی ہوز کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 19 گیندوں پر 41 رنز کا اضافہ کیا ۔ ایڈم ہوز نے 35 گیندوں پر 4 چوکے لگا کر 39 رنز بنائے۔ جائنٹس کی جانب سے کرس لین نے 42 گیندوں پر 7 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ انہوں نے جارڈن کاکس کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 59 گیندوں پر 89 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شاہین آفریدی نے رنز بننے کا سلسلہ روک کوکس نے 29 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنائے۔اس فتح کے بعد وائپرز پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے پوزیشن سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ ٹاس وائپرز نے جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ہسارنگا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔