نیویارک(نیوزڈیسک)نیویارک میں چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا موضوع ،” چین کا تہوار جشن بہار منائیں اور چائنا میڈیاگروپ کا جشن بہار ایوننگ گالا دیکھیں” تھا۔
چائنا میڈیاگروپ کی جانب سے جشن بہار ایوننگ گالا کو بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے ایک کڑی کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون ، اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور تہذیبوں کے اتحاد کے اعلی نمائندے موراٹینوس ، اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لی جون ہوا، شو ہاو لیانگ ، اور امریکہ، جاپان، پولینڈ، فلپائن، ملائیشیا، ویتنام، کیوبا، نکاراگوا اور ماریشس وغیرہ کے 200 سے زائد مہمانوں، جن میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ، سفارت کار، اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کے حکام ۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات وغیرہ شامل تھے ، نے تقریب میں شرکت کی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کا سب سے اہم روایتی اور ثقافتی تہوار ہے اور دنیا کی آبادی کا تقریبا پانچواں حصہ اس تہوار کو مختلف شکلوں میں مناتا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل، اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی نے جشن بہار کے تہوار کو اقوام متحدہ کی تعطیل کے طور پر نامزد کرنے کے لیے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی، جس نے چینی تہذیب اور مشرقی ثقافت کی دلکشی کو مکمل طور پر ظاہر کیا ۔ جشن بہار ایوننگ گالا دیکھنا چینی لوگوں کے لیے ایک نیا اہم رواج بن گیا ہے۔
تاحال یہ شو مسلسل 41 سالوں سے پیش کیا جا رہا ہے اور یہ دنیا کے لیے چین کو سمجھنے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ رواں برس چائنا میڈیا گروپ اس ثقافتی ضیافت کو 68 زبانوں میں نشر کرے گا تاکہ دنیا کو چین کے روایتی تہوار کی دلکشی سے متعارف کروایا جا سکے۔
Trending
- ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
- پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
- وزیراعظم سے کینیڈین ہم منصب کا رابطہ، جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کی پذیرائی
- شادی کی عمر اٹھارہ سال ہونا لازم قرار ،نکاح خواہ کو کم از کم ایک سال قید ،ایک لاکھ جرمانہ ہوگا
- رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر
- 400 کلو چاندی کہاں گئی؟ پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکار گرفتار
- رنویر الہ آبادیا کا سمے رائنا کے طنز پر ردعمل وائرل
- سرکاری سکولوں میں 17لاکھ طلبا کے ب فارم نمبر غلط یا غائب ہونے کا انکشاف
- کرینہ کپور کے ایئرپورٹ تنازع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
- منطقی طور پر اس وقت امریکا اکیلے پن کا شکار ہے، دفاعی تجزیہ کار
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔