اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے گھر سیاسی بیٹھک، وزیراعظم کی نامزدگی پر ق لیگ کی پالیسی منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے ملکی مفادات اور معاشی استحکام کو مقدم رکھنے کی دو نکاتی پالیسی پر سیاسی اکٹھ کیا،
ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کے مطابق ہمارے دو نکاتی پالیسی پر پوری سیاسی قیادت کا اتفاق خوش آئند ہے، چودھری شجاعت حسین کے گھر وزیر اعظم کی نامزدگی اعزاز ہے ۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کے گھرانے کو عزت دینے پر سیاسی قیادت کے مشکور ہیں ،آصف زرداری،شہاز شریف،خالد مقبول،علیم خان، صادق سنجرانی نے چوھدری شجاعت حسین کو جو عزت دی ادھار رہے گی
انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مفاد میں ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالا جائے ،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا ہم سب کا ایجنڈا ” معاشی استحکام ” ہونا چاہیے ،مسلم لیگ ق نئی حکومت کی غیر مشروط حمایت کرے گی ۔
Trending
- فیکٹ چیک: معروف بلوچی لوک گلوکارہ مائی سبھائی کے قتل کی خبریں غلط نکلیں
- ایران نے خطے میں مشترکہ سیکیورٹی کی چینی تجویز کی حمایت کردی
- بنوں: فائرنگ سے 7 سالہ بچہ، 16 سالہ لڑکی جاں بحق
- سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بگ باس کی میزبانی سنبھال لی
- نائیجیریا میں پیٹرول چوری کی مبینہ کوشش،37 افراد ہلاک
- کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کا مرکزی ملزم گرفتار
- تاپسی پنو کا ’الفا‘ کی ناکامی پر انکشاف، خواتین فلموں کے ساتھ دوہرا معیار
- ٹورنٹو میں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ کی گاڑی نذرِ آتش،ایک شخص گرفتار
- وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر
- مس گرینڈ انٹرنیشنل نے بھارت سے میزبانی واپس لے لی، مقابلہ تھائی لینڈ منتقل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔