دبئی:ایم آئی ایمریٹس کپتان نکولس پورن اور آندرے فلیچر کی نصف سنچریوں کی بدولت دبئی کیپیٹلز کو 45 رنز سے شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کا نیا چیمپیئن بن گیا۔شائقین کرکٹ سے بھرے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پورن نے 27 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ فلیچر نے 37 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔اوپنر محمد وسیم اور ان کے پارٹنر کوشل پریرا نے جارحانہ کردار ادا کیا، وسیم نے 24 گیندوں پر 3 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے جبکہ پریرا نے 26 گیندوں پر 6 چوکے لگا کر 38 رنز کی شراکت قائم کی جس سے ایم آئی ایمریٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔ جواب میں دبئی کیپیٹلزکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز ہی بناسکی ۔ فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس کو 7 لاکھ ڈالر جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم دبئی کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام دیا گیا ۔ نیکولس پورن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل