فلسطین پر اسرائیلی قبضے پر اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کی سماعت جاری رہی۔ اس روز سماعت کے دوران جنوبی افریقہ، چلی اور برازیل سمیت 10 ممالک نے خطاب کیا۔ انہوں نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کے اقدامات یا پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔
جنوبی افریقہ کے نمائندے نے اسی دن بین الاقوامی عدالت انصاف کو بتایا کہ اسرائیل کےغیر قانونی قبضے نے نسل پرستی کے جرم کا ارتکاب کیا اور جنوبی افریقہ کی “خصوصی ذمہ داری” ہے کہ جہاں کہیں بھی نسل پرستی کا واقعہ پیش آئے تو اسے “فوری طور پر ختم” کیے جانے کو یقینی بنایا جائے ۔
چلی کے نمائندے نے کہا کہ اسرائیل نے قدرتی وسائل کے استحصال، اپنی بستیوں کے قیام کی پالیسی پر عمل درآمد اور علیحدگی کی دیوار کی تعمیر کے ذریعے مقبوضہ فلسطینی علاقے کو غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ تباہی کی یہ منظم کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
برازیل کے نمائندے نے کہا کہ اسرائیل کا طویل مدتی قبضہ، آبادکاری اور فلسطینی علاقوں کا الحاق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
اس موقع پر دیگر متعدد ممالک نے بھی کہا کہ اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔